Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

خیبرپختونخوا[ویب ڈیسک]خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 7 خارجی دہشت گرد ہلاک، کیپٹن حمزہ اکرام شہید تفصیلات کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 7 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کے خلاف متعدد سیکیورٹی کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے ۔سیکورٹی آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے ضلع نارووال سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ کیپٹن حمزہ اکرم بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔علاقے میں مزید خوارج اور دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیشِ نظر سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے شہید کیپٹن حمزہ اکرم کی بہادری اور عظیم قربانی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے شہداء پر فخر کرتی ہے اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ عزم قائم رہے گا۔