Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
یمن[ویب ڈیسک ]یمن کے تیل سے مالا مال صوبے مارب میں حوثی باغیوں کے حملوں میں اضافے کے بعد کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایک یمنی فوجی زرائع نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ حوثیوں کے تازہ حملوں میں سرکاری فورسز کے آٹھ اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوئے۔سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت کے وزیر صحت کے مطابق مارب شہر میں رہائشی علاقوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں پر گولہ باری کے نتیجے میں دو شہری ہلاک اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے صوبہ مارب میں سرکاری فوج کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔یہ حملے اس واقعے کے ایک روز بعد ہوئے ہیں جب مارب میں حوثیوں کے میزائل حملوں میں سرکاری فورسز کے کم از کم 58 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت کے درمیان 2022 میں ہونے والی جنگ بندی گزشتہ ماہ ختم ہو گئی تھی۔یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ برگ نے خبردار کیا ہے کہ ملک کو اپریل 2022 میں جنگ بندی کے بعد کے کسی بھی وقت کے مقابلے میں اب دوبارہ بڑے پیمانے پر جنگ شروع ہونے کا زیادہ خطرہ ہے۔