کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں کی ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو

کوئٹہ(ویب ڈیسک) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں کی ضروری مرمت اور ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 9اگست کو (بروزاتوار) شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے 11kvائیرپورٹ روڈ، چشمہ،داریم، عمر، ویسٹرن بائی پاس، کڈنی سینٹر، سی ٹی ایس، آریاہسپتال، ادیان فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک نیز اسی روز مری آبادگرڈاسٹیشن کے گلستان روڈ، حالی روڈفیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3 بجے تک بجلی بندرہیگی۔اسی طرح 10اگست کو (بروزپیر) مری آبادگرڈاسٹشین کے مری آباد، کاسی ون، کاسی ٹو فیڈرزجبکہ کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے11kvاولڈسمنگلی، پی اے ایف، انٹرکنیکٹر فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے جبکہ شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11kv جبل نور،ویسٹرن بائی پاس، خروٹ آباد، تکاتو،ادیان، دوستین،داریم فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندہوگی۔ اسکے علاوہ 10اگست کے روز زرغون گرڈاسٹیشن کے 11kvنواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ، ایف سی، عسکری ون فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاو ن کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *