Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے 6 اضلاع کی 10 لوکل کونسلز کی خالی نشستوں پر دوسرے مرحلے کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں آج انتخابی مہم کا آخری دن ہے۔ الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 182 کے مطابق پولنگ سے 48 گھنٹے قبل تمام انتخابی سرگرمیاں ختم کرنا لازم ہے، لہٰذا آج رات 12 بجے کے بعد متعلقہ کونسلز میں کسی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی کسی بھی سیاسی سرگرمی کا انعقاد ممنوع ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی الیکشن کمشنربلوچستان علی اصغر سیال نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مزید براں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ مہم کے اختتامی وقت کا مکمل خیال رکھیں اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل شفاف، منصفانہ اور پرامن ماحول میں مکمل ہوسکے۔ واضح رہے کہ ان ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مجموعی طور پر 28 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ان انتخابی حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 11 ہزار 720 ہے، جن میں 6 ہزار 152 مرد اور 5 ہزار 568 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ پولنگ کے لئے مجموعی طور پر 16 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، جن میں 5 مرد، 5 خواتین جبکہ 6 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔ سیکیورٹی انتظامات کے تحت 05 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس، 09 کو حساس جبکہ 02 پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پولنگ 09 اگست 2026 بروز اتوار کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔