لبنان میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

تل ابیب (انتر نیشنل ڈیسک)اسرائیلی فوج نے لبنان میں گزشتہ روز 2 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔اسرائیلی فوج نے ہلاک ہونے والوں کی شناخت 34 سالہ کمانڈر میجر ہارل بیرن اسٹاک اور 33 سالہ سارجنٹ میجر تامیر واکنین کے طور پر کی ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مزید 4 اہلکار شدید زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ اہلکار لبنان کے قصبے مجدل زون میں ہونے والے ایک دھماکے میں ہلاک ہوئے۔اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *