Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ڈھاکا (انٹر نیشنل ڈیسک) بنگلادیش کی وزارتِ خارجہ نے شیخ حسینہ کی ورچوئل تقریر پر فوری ردعمل دیا اور شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے ایک مفرور، سزا یافتہ نسل کش اور سزا یافتہ سیکڑوں قتل کی مجرم کو اپنی سرزمین سے میڈیا سے خطاب کی اجازت دی جو بنگلادیش کی خودمختاری اور عوام کی توہین ہے۔وزارت خارجہ نے کہا کہ بنگلادیش نے تقریب سے پہلے ہی بھارت کو ممکنہ سفارتی نتائج سے آگاہ کیا تھا تاہم تقریب پھر بھی منعقد کی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ حسینہ نے اقوامِ متحدہ کی جانب سے سامنے آنے والے ہلاکتوں کے اعداد و شمار کو مسترد کر کے تاریخ کو بدلنے کی ناکام کوشش کی ہے۔بنگلادیش نے ایک بار پھر کہا کہ 2013 کے حوالگی معاہدے کے تحت شیخ حسینہ کی واپسی کے لیے متعدد درخواستیں بھارت کو بھیجی جا چکی ہیں لیکن اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔