امریکہ قومی سلامتی کے تصور کو بے جا وسعت دینا بند کرے ، چینی وزارتِ خارجہ 

بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکہ کی جانب سے چینی ساختہ نئی نسل کے آپٹیکل ٹرانسیور ماڈیولز کی درآمد پر پابندی سے متعلق مجوزہ ضوابط کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیئن نے کہا کہ چین، امریکہ کی جانب سے قومی سلامتی کے تصور کو بے جا وسعت دینے اور ریاستی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے چینی کمپنیوں کو بلاجواز دبانے کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ تحفظ پسندانہ پالیسیاں امریکہ کی مسابقتی صلاحیت میں اضافہ نہیں کر سکتیں۔ امریکی اقدامات چین اور امریکہ کی کمپنیوں کے درمیان معمول کے تجارتی اور اقتصادی روابط میں شدید رکاوٹ پیدا کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *