Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچز کے لیے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔جو روٹ 2022ء کے بعد پہلی مرتبہ مستقل ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے ٹیم کی قیادت کریں گے اور وہ اپنے ہوم گراونڈ ہیڈنگلے میں پاکستان کے خلاف اس ذمہ داری کا آغاز کریں گے۔ڈین لارنس، اولی پوپ، برائیڈن کارس اور سیم کک کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ جیکب بیتھل دائیں گھٹنے کی انجری کے باعث پاکستان کے ساتھ سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔پاکستان کے خلاف 2ٹیسٹ میچز کی سیریز میں جو روٹ کی کپتانی میں جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، شعیب بشیر، ہیری بروک، برائیڈن کارس، سیم کک، جارڈن کاکس، بین ڈکٹ، میتھیو فشر، ایمیلیوگے، ڈین لارنس، اولی پوپ، اولی رابنسن، جیمی سمتھ اور جوش ٹونگ بھی شامل ہیں۔پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19اگست سے لیڈز میں شروع ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 27اگست اور آخری ٹیسٹ میچ 9ستمبر کو کھیلا جائے گا۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دورے کے لیے 16رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا تھا۔پاکستان کے 16رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ فضل، علی عثمان، اذان اویس، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور عبید شاہ شامل ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز 19اگست سے شروع ہوگی، جسے دونوں ٹیموں کے لیے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے تناظر میں بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔