Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
پنجگور (ویب ڈیسک) یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ پنجگور کے زیرِ اہتمام پنجگور میں ایک پروقار احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عطاء اسد بلوچ نے کی ریلی میں ضلع بھر کے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان و افسران، سول سوسائٹی، اساتذہ، تاجروں اور زندگی کے مختلف شعبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی جارحیت اور غاصبانہ تسلط کے خلاف اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں پیغامات درج تھے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ 5 اگست بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت غیر قانونی طور پر ختم کیے جانے کے اقدام کے خلاف یومِ سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پاکستان کا ہر شہری اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ان کی منصفانہ جدوجہدِ آزادی کو ہر ممکن اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اسکے علاوہ ضلعی انتظامیہ پنجگور کی ہدایات کی روشنی میں ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں میں بھی یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چتکان، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تَسپ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج عیسیٰ ہی سمیت مختلف سرکاری و نجی اسکولوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ مختلف اداروں میں تقریری، مضمون نویسی اور مباحثے کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا، جن میں طلبہ و طالبات نے مسئلہ کشمیر کی تاریخی اہمیت، کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی، حقِ خودارادیت اور خطے میں امن و انصاف کے موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین نے نوجوان نسل میں قومی شعور، حب الوطنی اور مسئلہ کشمیر سے متعلق آگاہی اجاگر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔