Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

واشنگٹن (انٹر نیشنل ڈیسک)امریکا کے اہم ترین میزائل ڈیفنس سسٹم تھاڈمیں استعمال ہونے والے انٹرسیپٹرز (میزائلوں)کا تقریبا 80 فیصد ذخیرہ ختم ہو چکا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے نے معاملے سے باخبر دو ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک امریکی فوج اپنے تھاڈ میزائلوں کے ذخیرے کا تقریبا 80 فیصد حصہ استعمال کر چکی ہے جبکہ جنگ سے پہلے کی تعداد کے مقابلے میں پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز کا بھی لگ بھگ نصف ذخیرہ ختم ہو چکا ہے۔گولہ بارود کے کم ہوتے ذخائر اور مشرق وسطی میں امریکی اتحادیوں پر ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی کے خدشات نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایرانی تنصیبات پر بڑے پیمانے پر حملوں کا منصوبہ منسوخ کرنے پر آمادہ کیا۔دوسری جانب پینٹاگون اور وائٹ ہاؤس کے حکام نے گولہ بارود اور اسلحے کے ذخیرے میں کمی کے ان خدشات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔