اے آئی فراڈ سے امریکیوں کو ایک سال میں کھربوں کا نقصان اکیلے سرمایہ کاری ای آئی فراڈ میں ایک کھرب 75 ارب کا نقصان ہوا،ایف بی آئی

واشنگٹن (این این آئی)اے ائی فراڈ سے امریکیوں کو ایک سال میں 2 کھرب 48 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اے آئی کی تیز رفتار ترقی سے سائبر جرائم بھی خطرناک موڑ پر آن کھڑے ہوئے ہیں، ایف بی آئی کا کہنا ہے اکیلے سرمایہ کاری میں اے آئی فراڈ میں ایک کھرب 75 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے چہروں، آوازوں اور ویڈیوز کی نقل تیار کی جاتی ہیں، جب کہ چند سیکنڈز کی آڈیو سے کسی بھی شخص کی آواز کی 85 فیصد تک نقل ممکن ہے۔ ایف بی آئی کا کہنا تھا کہ اوپن اے آئی و اینتھروپک ماڈلز کی دیگر سسٹمز تک رسائی کی کوشش بھی جاری ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف ایک سال کے دوران امریکیوں کو 2 کھرب 48 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *