Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ+برمنگھم(ویب ڈیسک)سابق صوبائی وزیر بلوچستان سردار عبدالرحمن کھتیران نے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر پارٹی قیادت، نومنتخب نمائندوں اور کارکنوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عوامی اعتماد حاصل کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی، جو پارٹی کی عوامی خدمت اور بہتر کارکردگی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ ہر صورت قابلِ احترام ہوتا ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے انتخابات کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جبکہ یہی جماعت گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج کو عوامی فیصلہ قرار دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی کامیابی کو تسلیم کیا جا سکتا ہے تو آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کو بھی اسی جذبے کے ساتھ قبول کیا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق اور بعض صوبوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ حکومتی اتحاد کا حصہ ہے، اس لیے سیاسی قیادت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے تاکہ جمہوری روایات مضبوط ہوں اور سیاسی استحکام کو فروغ ملے۔سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کو واضح مینڈیٹ دیا ہے، جسے ہر سیاسی جماعت کو کھلے دل سے قبول کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد محض نعروں سے نہیں بلکہ مسلسل کارکردگی، خدمت اور عوامی مسائل کے حل سے حاصل ہوتا ہے۔ 35 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرنا معمولی بات نہیں، بلکہ یہ عوام کے اعتماد اور کارکردگی کا عملی اعتراف ہے۔انہوں نے کہا کہ میں راجہ صاحب سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تمام کامیاب امیدواروں، رہنماؤں اور کارکنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی قیادت عوامی توقعات پر پورا اترتے ہوئے خطے میں ترقی، خوشحالی اور سیاسی استحکام کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔