Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک) چمن میں مزدوروں پر دستی بم حملے میں ایک مزدور شہید جبکہ4زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق چمن کے علاقے پرانا چمن میں نامعلوم افراد نے سوئے ہوئے مزدوروں پر دستی بم پھینکا جو زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک مزدور نصرالدین ولد غلام فرید سکنہ کشمورسندھ جاں بحق جبکہ 4مزدور زخمی ہوگئے نعش اورزخمیوں کوف وری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی گئی جاں بحق اورزخمی ہونے والے مزدور چمن میں ایک زیر تعمیر منصوبے میں مزدوری کرتے تھے۔ پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔