Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
ڈیرہ بگٹی (ویب ڈیسک)وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور ڈپٹی کمشنر نارتھ ڈیرہ بگٹی ریاض خان داوڑ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد جان بگٹی کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈپٹی ڈی او (میل) سب ڈویژن پیرکوہ شاہ نواز بگٹی کی سربراہی میں 5 اگست “یومِ استحصالِ کشمیر” کے موقع پر ہائیر سیکنڈری سکول پیرکوہ میں ایک باوقار تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ونگ کمانڈر کرنل سعید واجد،ا اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن پیرکوہ پریم کمار تھے۔ پروگرام میں قبائلی عمائدینِ علاقہ، ایس ایچ او سٹی پولیس تھانہ پیرکوہ، اساتذہ، طلباء اور اہل علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کیپروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا بعد ازاں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر طلباء نے مختلف موضوعات پر تقریر اور ٹیبلوز پیش کیے گئے آخر میں مہمان خصوصی نے بہترین کارکردگی کرنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے اس موقع پر ایس پی نارتھ ڈیرہ بگٹی سردار ہاشم صاکے احکامات پر سٹی پولیس تھانہ پیرکوہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں