یمنی بندرگاہ کے قریب بھارتی کارگو جہاز پر حملہ،تمام سوارمحفوظ

صنعا(این این آئی)یمنی بندرگاہ کے قریب بھارت کے کارگو جہاز پر حملہ ہوا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق بھارتی کارگو جہاز پر حملہ حدیدہ بندرگاہ کے قریب بحیرہ احمر میں ہوا جس سے جہاز غرق ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملہ کس نے کیا تاہم کوسٹ گارڈ نے جہاز کے تمام عملے کو بحفاظت بچا لیا ہے۔ جہاز پر 14 افراد سوار تھے جن میں 13 بھارتی شہری اور ایک یمنی شامل تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *