چمن اور لکی مروت میں دستی بم حملوں میں3 افراد جاں بحق

چمن ،لکی مروت (ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع چمن اور خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں الگ الگ دستی بم حملوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 4 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے بہرام خیل میں ایک گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے رشید نامی شخص، اس کی بھابھی اور کمسن بھتیجا جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب بلوچستان کے ضلع چمن میں قومی شاہراہ کی تعمیر پر مامور مزدوروں پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق حملے کے وقت مزدور سو رہے تھے کہ ان پر دستی بم پھینکا گیا جس کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق اور 4 دیگر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمی مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کےلئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *