دبئی،ماحولیاتی جرائم کیخلاف کارروائی،839مشتبہ افراد گرفتار

دبئی(انٹرنیشنل ڈیسک)دبئی میں ماحولیاتی جرائم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اماراتی حکام نے 839مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ اماراتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی امریکا کے ایمیزون بیسن میں 17دن کی کارروائی میں 280ملین ڈالر کے اثاثے ضبط کرلیے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایمیزون بیسن کا بڑا حصہ برازیل جبکہ خطہ پیرو، کولمبیا، بولیویا اور ایکواڈور تک پھیلا ہوا ہے۔اس میں بتایا گیا کہ گرین شیلڈ 2026آپریشن میں برازیل، پیرو، کولمبیا، بولیویا اور ایکواڈور نے تعاون کیا۔ کارروائی میں غیر قانونی ماحولیاتی سرگرمیوں سے منسلک آلات اور دیگر اثاثے ضبط کیے گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم شیخ سیف بن زاید نے کہاہے کہ آپریشن سرحد پار ماحولیاتی جرائم کے خلاف اہم پیش رفت ہے۔اماراتی قیادت نے ماحولیاتی جرائم سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 2025کی کارروائی میں 94افراد گرفتار اور 64ملین ڈالر سے زائد کے اثاثے ضبط ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *