غزہ میں 3سال بعد عمارت کے ملبے سے 112 شہدا کی باقیات نکال لی گئیں شہید ہونے والے تمام بچوں، مردوں اور خواتین کا تعلق 2 خاندانوں سے ہے،غیرملکی میڈیا

غزہ (انٹر نیشنل ڈیسک)غزہ میں تقریبا 3 سال بعد عمارت کے ملبے سے 112 شہدا کی باقیات نکال لی گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شہید ہونے والے تمام بچوں، مردوں اور خواتین کا تعلق 2 خاندانوں سے ہے۔غزہ سٹی کی عمارت پر نومبر 2023 کے حملے میں یہ افراد شہید ہوئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان شہدا کی نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کردی گئی۔دوسری جانب غزہ میں اب بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *