شہر کے وسط میں واقع سینٹ گیبرل اسکول کی بندش محکمہ اوقاف کی جانب سے لیز کے خاتمے، اسکول کی جگہ کمرشل پلازے کی تعمیر پر اقلیتی برادری سمیت شہریوں کو شدید تحفظات ہیں، آصف مسیح

کوئٹہ(ویب ڈیسک)جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی سیکرٹری خزانہ آصف مسیح نے کہاکہ شہر کے وسط میں واقع سینٹ گیبرل اسکول کی بندش محکمہ اوقاف کی جانب سے لیز کے خاتمے، اسکول کی جگہ کمرشل پلازے کی تعمیر پر اقلیتی برادری سمیت شہریوں کو شدید تحفظات ہیں،گذشتہ 73 سال مذکورہ سکول علم کے فروغ کے لئے خدمات انجام دے رہا ہے لیکن بد قسمتی سے علمی مرکز کو گرا اس کی جگہ کمرشل تجارتی پلازے کی تعمیر کا منصوبہ نہ صرف علم دشمنی بلکہ کوئی شہر کے عوام اور بالخصوص طلباء کے ساتھ نا انصافی پر مبنی ہے، انہوں نے کہاکہ اگر اسکول کی جگہ پلازہ تعمیر کیا گیا تو اندرون شہر بالخصوص کے تجارتی علاقوں میں دیگر تمام سرکاری اسکول بھی ایک ایک کر کے ختم اور وہاں بڑے بڑے تجارتی پلازے بن جائیں گیانہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ اس علم دشمن اقدام کا سختی سے نوٹس لے اور تعلیمی مراکز کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کیاجائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *