Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عالم خان کاکڑ نے کہا ہے کہ سول ایوی ایشن اور حکومت فلائی جناح کی فلائٹس میں آئے روز تاخیر اور کرایوں میں بے تحاشہ اضافے کا فوری نوٹس لیں ہم اس سلسلے میں عداالت وکنزیمور کورٹس سے بھی رجوع کریں گے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں عالم خان کاکڑ نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فلائی جناح بھی تاخیر کے دائمی مرض میں مبتلا ہو چکی ہے گزشتہ کچھ عرصے سے اس کی پروازیں مسلسل تاخیر کا شکار ہیں گزشتہ دنوں کوئٹہ سے لاہور جانے والی پرواز تقریباً 30 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی جبکہ آج لاہور سے کوئٹہ آنے والی پرواز میں مسافروں کو پہلے آدھا گھنٹہ انتظار کرانے کے بعد جہاز میں سوار کیا گیا پھر ایک گھنٹے تک جہاز رن وے پر کھڑا رکھا گیا بعد ازاں اعلان کیا گیا کہ جہاز میں فنی خرابی ہے اور اس کا پرزہ کراچی سے منگوایا جا رہا ہے پانچ گھنٹے تک مسافروں کو لاؤنج میں انتظار کرانے کے بعد بالآخر انہیں ہوٹل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہم اس بدترین بدانتظامی اور ناقص انتظامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں زمینی سفر پہلے ہی امن و امان کی صورتحال کے باعث خطرات سے دوچار ہے جبکہ فضائی سفر بھی اب غیر یقینی اور اذیت ناک بنتا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب فلائی جناح،پی آئی اے سمیت دیگر نے اپنے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ عالم خان کاکڑ نے متعلقہ حکام، سول ایوی ایشن اور فلائی جناح کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں مسافروں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کریں اور آئندہ ایسی غفلت اور بدانتظامی کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے کراچی کی لاکھوں کی ٹکٹ اور ڈیلے ٹکٹس کیخلاف عدالت وکنزیمور کورٹس سے بھی رجوع کریں گے۔