Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرائن نے روس میں بحیرہ اسود کے ساحلی تفریحی علاقے گیلینڈژک کے قریب مصروف ساحل پر ڈرون داغ دیئے جس سے 7افراد ہلاک جبکہ 40زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی علاقے کراسنوڈار کرائی کے گورنر وینیامین کوندراتیف نے اپنے ٹیلی گرام بیان میں کہا کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7ہوگئی جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 60 زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔بی بی سی ویریفائی کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز کا جائزہ لینے کے بعد اس بات کی تصدیق کی جاسکتی ہے کہ حملہ گیلینڈژک کے قریب واقع ساحلی قصبے آرخیپو-اوسیپووکا میں کیا گیا تھا۔برطانوی میڈیا نے ویڈیوز کی مدد سے جغرافیائی محل وقوع، تازہ معلومات اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے جانچ کے بعد اسے موجودہ اور حقیقی قرار دیا ہے۔آن لائن گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈرون انتہائی مصروف ساحل کے قریب آ کر زور دار دھماکے سے ٹکراتا ہے جس کے بعد ساحل پر موجود افراد میں شدید خوف و ہراس پھیل جاتا ہے اور لوگ جان بچانے کے لیے مختلف سمتوں میں بھاگتے نظر آتے ہیں۔