سعودی وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، خطے میں جاری کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششوں پر زور 

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کا ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں خطےکی صورتحال اورکشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششوں پر گفتگو ہوئی۔وزارت خارجہ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے امن و استحکام کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔اس کے علاوہ سعودی وزیرخارجہ نے قطر اور اردن کے وزرائے خارجہ سے بھی الگ الگ رابطے کیے۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق رابطوں میں مشترکہ کوششوں اور متفقہ موقف اپنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا،تینوں ممالک نے بحیرہ احمر میں آزادانہ جہاز رانی کی بحالی پر اتفاق کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *