Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

قاہرہ(انٹرنیشنل ڈیسک)مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ کے شمال مشرق میں پیر کی صبح5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ملی۔عرب ٹی وی کے مطابق مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیات و ارضی طبیعات نے بتایا کہ زلزلہ پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق 3 بجے آیا، زلزلے کا مرکزسطح زمین سے 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ادارے نے بتایا کہ مختلف علاقوں کے رہائشیوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔