بلوچستان کو دانستہ خانہ جنگی اور برادر کشی کی جانب لے جایا جارہا ہے اور انارکی کی صورتحال پورے علاقے میں پھیلا دی گی ہے،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی 

کوئٹہ(پ ر ) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءو رکن صوبائی اسمبلی چیئرمین خیرجان بلوچ کے قریبی عزیز عبدالغفور رند کے گھر پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ اور ان کے فرزند محدود رند شہید اور بھائی عابد شدید زخمی ہونے کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔یہ اندوہناک واقعہ نہایت قابلِ افسوس اور امن و امان کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔ بے گناہ انسانی جان کا ضیاع کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انھوں نے کہاکہ بلوچستان کو دانستہ خانہ جنگی اور برادر کشی کی جانب لے جایا جارہا ہے اور انارکی کی صورتحال پورے علاقے میں پھلا دی گی ہے اس سے کسی تحریک کی آبیاری نہیں ہورہی ہے بلکہ سماج کو آپس میں دست و گریباں کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ ریاست بلوچستان میں امن س امن کے قیام میں مکمل ناکام ہوچکا ہے عملا بلوچستان میں کہیں بھی حکومت کی ریٹ نظر نہیں آرہی ہے۔ ہم اس المناک سانحے پر چیئرمین خیرجان بلوچ، عبدالغفور رند، ان کے اہلِ خانہ اور تمام سوگواران سے دلی تعزیت اور گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہید محدود رند کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، لواحقین کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے، اور زخمی عابد کو جلد صحتِ کاملہ نصیب فرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *