لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کی عمارت سے خاکروب نے چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی

اوتھل(ویب ڈیسک) لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کے اولڈ ایڈمن بلاک کی عمارت سے ایک خاکروب نے مبینہ طور پر چھت سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کے اولڈ ایڈمن بلاک کی عمارت سے ایک خاکروب نے مبینہ طور پر چھت سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے نعش کو فوری طور پرڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاءکے حوالے کردی گئی ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت نور بخش ولد کارا قوم خاصخیلی ساکن گوٹھ امین برفت سالاریگ اوتھل کے نام سے ہوئی ہے۔واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *