پنجگور کے دیہی یونین کونسل کلگ سمیت یونین کونسل ایراب ڈمب کے مکین 21 ویں صدی میں بھی سڑکوں کی سہولت سے محروم

پنجگور ( نیوزایجنسیاں ) پنجگور کے دیہی یونین کونسل کلگ سمیت یونین کونسل ایراب ڈمب کے مکین 21 ویں صدی میں بھی سڑکوں کی سہولت سے محروم ہیں بلکہ یوں کئیے کہ یہ علاقے پھتر کے دور سے گزر رہے ہیں غلط نہیں ہوگا سیڈے سر ایراپ سے سڑک کو تعمیر کے نام پر ایک سال قبل توڑا گیا جو حصے قابل سفر تھے وہ باعث مصیبت بن گئے اسی طرح پنچی پولیس اسٹیشن سے روڑ کو دوبارہ تعمیر کی غرض توڑاگیا جس سے روڑ کا پورا کا پورا حلیہ ہی بگاڑ کر رکھ دیا گیا جس پر سفر کرنا انتہاہی مشکل اور تکلیف دہ بن چکا ہے شہریوں کو 15 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے میں ایک گھنٹہ سے زائد کا وقت لگتا ہے لوگوں کی قیمتی گاڑیاں ناکارہ ہورہی ہیں زمیندار طبقہ بھی شدید معاشی مشکلات سے گزررہا ہے یونین کونسل کلگ میں ایک ہزار سے زائد زرعی ٹیوب ویلز ہیں جن پر ہزاروں خاندانوں کی گزربسر ہے روڑ کی خستہ حالی کی وجہ سے زمیندار طبقہ بری طرح سے متاثر ہے ساتھ میں ایراپ اور کلگ کے ہزاروں مکین بھی مصیبتوں کا سامنا کررہے ایراپ سیڈے سر تا پنچی تھانہ روڑ نیشنل پارٹی سے منسوب ہے جبکہ پنچی تھانہ سے کلگ لنک روڑ کا کام بی این پی عوامی کی طرف سے شروع کیاگیا مگر بدقسمتی سے دونوں جماعتیں تاحال کلگ اور ایراپ جہاں یہ ہر الیکشن میں ہزاروں ووٹ لیتے آئے ہیں اپنے ووٹرز کو ایک پختہ سڑک بھی نہیں دے سکے ہیں الٹا جو ٹھوٹی پھوٹی سڑک موجود تھی اسکا بھی خلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے اہلیاں کلگ اور ایراپ نے دونوں جماعتوں کی طرف سے روارکھی گئی سلوک پر حیرت کا اظہار کیا ہے انکا کہنا ہے کہ ایراپ اور کلگ کے مکینوں کا یہی قصور ہے کہ وہ ہر مرتبہ ان جماعتوں کو ووٹ دیتے آئے ہیں مگر انکی طرف سے جو صلہ مل رہا ہے وہ انتہاہی افسوناک ہے روڑ تعمیرنہیں کرسکتے تھے تو یہاں کے ہزاروں شہریوں کو اس کرب ناک صورتحال سے دوچار بھی نہیں کرتے اہلیاں کلگ اور ایراپ نے فوری طور پر روڑ کی تعمیر کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ سڑک ان دو جماعتوں کے بلند وبانگ دعووں کی نفی ہے ہز گزرنے والا شخص صرف بدعا ہی کرتا ہے کیونکہ یہ سڑک جس طرح لوگوں کے لیے باعث تکلیف دہ ہے شاہد نمائندے اس پر کسی عام گاڑی میں ایک دو مرتبہ سفر کرتے تو شاہد انکو عوام کی تکلیف اور مشکلات کا احساس ہوتا 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *