Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
چھتر(نیوز ایجنسیاں ) وزیراعلیٰ بلوچستان، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان، ڈی آئی جی نصیرآباد رینج اور ایس ایس پی نصیرآباد کی خصوصی ہدایات پر پولیس تھانہ شہید نزیر احمد عمرانی منگولی میں عوامی مسائل کے فوری حل، پولیس اور شہریوں کے درمیان باہمی اعتماد کے فروغ اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری کی صدارت ایس ڈی پی او سرکل ڈیرہ مراد جمالی غلام سرور مینگل نے کی، جبکہ ایس ایچ او تھانہ شہید نزیر احمد عمرانی محمد انور کھوسہ، سب انسپکٹر نور محمد بگٹی سمیت دیگر پولیس افسران اور اہلکار بھی موجود تھے اس موقع پر سیاسی، سماجی، قبائلی، کاروباری شخصیات، معززین علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاءمیں میر مزار خان رند، میر ثناءاللہ خان لہڑی، رئیس سمندر خان عمرانی، میر تسلیم خان عمرانی، میر الطاف خان بگٹی، محمد رفیق لوہر اور دیگر معتبر شخصیات شامل تھیں، جنہوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کو پولیس کا مثبت، مو ¿ثر اور عوام دوست اقدام قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا کھلی کچہری کے دوران شرکاءنے امن و امان، جرائم کی روک تھام، منشیات کے خاتمے، پولیس گشت میں اضافے، ٹریفک مسائل اور دیگر عوامی امور سے متعلق اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز پیش کیں ایس ڈی پی او غلام سرور مینگل نے شہریوں کے مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، قانون کی بلاامتیاز عملداری اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان مضبوط رابطہ اور باہمی تعاون کے بغیر جرائم کا مو ¿ثر خاتمہ ممکن نہیں، لہٰذا شہری جرائم پیشہ عناصر اور مشتبہ سرگرمیوں کی بروقت اطلاع دے کر پولیس کا ساتھ دیں اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ شہید نزیر احمد عمرانی محمد انور کھوسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ عوام کی خدمت کا مرکز ہے اور ہر سائل کی درخواست کو میرٹ اور ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کے خاتمے اور قانون کی بالادستی کے لیے شب و روز خدمات انجام دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں، سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ شہریوں کے تعاون سے علاقے میں پائیدار امن کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گاآخر میں شہریوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس طرح کے عوامی رابطہ پروگراموں سے پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد مزید مضبوط ہوگا اور عوامی مسائل کے حل میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔ کھلی کچہری کے کامیاب انعقاد میں ہیڈ محرر حافظ سنٹھراں خان نے نمایاں کردار ادا کیا اور انتظامات کو احسن انداز میں مکمل کیا۔