Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
نصیرآباد(ویب ڈیسک)ڈپٹی کمشنر ا ±ستامحمد محمد رمضان پلال کی زیرِ صدارت تحصیل گنداخہ کے مقام باغ ہیڈ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایکسین ایریگیشن غلام محمد بادینی محکمہ ایریگیشن کے دیگر افسران و عملہ اور قبو ڈسٹری کے زمینداروں نے شرکت کی اجلاس میں قبو ڈسٹری کے ٹیل اینڈ تک آبپاشی کے پانی کی منصفانہ، شفاف اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور متعدد اہم فیصلے کیے گئےاس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ قبو ڈسٹری سے باغ ہیڈ تک کھیرتھر کینال کے تمام واٹر کورسز کو 48 گھنٹوں کے لیے بند رکھا جائے گا، تاکہ پانی کی روانی میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرتے ہوئے پانی بلا تعطل قبو ڈسٹری کے ٹیل اینڈ تک پہنچ سکے۔مزید برآں یہ بھی طے پایا کہ قبو ڈسٹری کے بالائی حصے میں واقع 13 واٹر کورسز کو ہر ہفتے 72 گھنٹوں کے لیے بند رکھا جائے گا اس اقدام کا مقصد ہفتہ وار بنیادوں پر پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا اور ٹیل اینڈ کے آبادگاروں کو ان کا جائز حق فراہم کرنا ہے۔اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ خانکی سے باغ ہیڈ تک کھیرتھر کینال پر قائم تمام غیر قانونی واٹر کورسز اور غیر قانونی پائپوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھا جائے گا تاکہ پانی کی چوری کا خاتمہ کیا جا سکے اور نہری پانی کی فراہمی کو شفاف بنایا جا سکے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ا ±ستامحمد محمد رمضان پلال نے کہا کہ ٹیل اینڈ کے آبادگاروں کو ان کا جائز حق دلانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے انہوں نے واضح کیا کہ پانی کی منصفانہ تقسیم میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت اور بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے محکمہ ایریگیشن مقامی زمینداروں اور دیگر متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ وہ باہمی تعاون اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تاکہ پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے اور ہر آبادگار کو اس کا مقررہ حصہ بروقت فراہم ہو۔