Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ ( این این آئی )پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سےکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں خیبر پشتونخوا سوات میں خودکش حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوات خودکش دھماکہ دراصل پشتونخواطن کے امن کو تباہ کرنے کے سوا کچھ نہیں۔ وحشت دہشت کی اس صورت میں عوام کے جرگوں کا انعقاد لازمی امر بن جاتا ہے اور پشتونخوا وطن کے تمام عوام اور پشتون قوم کو اپنے درپیش تمام مسائل اور ان کے حل کے لیے عمل طے کرنا ہوگا ۔بیان کے آخر میں شہداءکے لواحقین سے دلی تعزیت کی گئی ہے اور زخمیوں کے فوری و مفت علاج فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور پارٹی ان کے غم میں ان کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔