Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

پشاور(ویب ڈِسک)سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ملک میں مزید انتظامی صوبے قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کی نئے صوبوں سے متعلق رائے قابلِ توجہ ہے، موجودہ صوبائی ڈھانچہ عوامی مسائل کے مو ¿ثر حل میں ناکام ثابت ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تجاویز دینا کافی نہیں، محسن نقوی کو نئے صوبوں کے قیام کے لیے عملی اقدامات بھی کرنے چاہئیں، اختیارات اس وقت بیوروکریسی کے چند مخصوص حلقوں تک محدود ہیں۔بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ ملک کے انتظامی نظام میں انقلابی نوعیت کی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نئے صوبوں کے قیام سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے، مضبوط بلدیاتی نظام بھی عوامی مسائل کے فوری حل کی ضمانت ہے۔