Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

لاہور( این این آئی)شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اقرا ءعزیز نے اپنی ننھی بیٹی صوفیا حسین کا چہرہ پہلی بار مداحوں کو دکھا دیا ۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اقرا ءعزیز نے بیٹی کے خوبصورت فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں ان کے بیٹے کبیر حسین بھی موجود ہیں۔انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بیٹی صوفیا حسین اور کبیر حسین کا نام لکھا ۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کبیر حسین چھوٹی بہن کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور اسے پیار کررہے ہیں۔ اداکارہ کی شیئر کی گئی تصاویر کو چند گھنٹوں میں ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے دیکھ کر اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔ صبا ءقمر، ایمن خان، محب مرزا، اشناءشاہ ودیگر نے بھی تصاویر کو پسند کیا اور ماشا اللہ لکھا ہے۔