Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

لاہور( این این آئی) پنجاب حکومت نے صوبے میں فیملی تھیٹر کے فروغ اور بحالی کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے فیملی اسٹیج ڈراموں کا باقاعدہ آغاز کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ اس سلسلے کا پہلا اسٹیج ڈرامہ ”فرینڈز آف 70“8اگست کو الحمرا ہال میں پیش کیا جائے گا جس کا مقصد معیاری اور فیملی تفریح کو فروغ دینا ہے۔اس حوالے سے سینئر رائٹر، ہدایتکار اور اداکار حسن مراد نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فیملی تھیٹر کی بحالی ایک خوش آئند اور قابل تحسین اقدام ہے جس سے معیاری اسٹیج ڈراموں کی روایت دوبارہ زندہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فیملی تھیٹر کی بحالی کا سہرا صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری کے سر جاتا ہے جنہوں نے اس شعبے کی بہتری اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ حسن مراد نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے فنکاروں کو بہتر مواقع ملیں گے اور شائقین کو صحت مند اور معیاری تفریح میسر آئے گی۔