کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلہ کان دھماکے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل 34افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلہ کان دھماکے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل 34افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سورینج میں حادثے کا شکار ہونے والی کوئلہ کان سے مزید دو کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد واقعہ میں جاں بحق کانکنوں کی تعداد 34ہوگئی ہے۔ لاشیں نکالنے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں ضروری کاروائی کے بعد میتوں کو آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردیا گیا۔ بعدازاں سورینج کوئلہ کان میں دو روز سے جاری ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *