نوشکی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو پیشہ ورانہ صلاحیت اور قومی عزم کا مظہر ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے میڈ یا و سیاسی امور شاہد رند

کوئٹہ(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے میڈ یا و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے کہ نوشکی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو پیشہ ورانہ صلاحیت اور قومی عزم کا مظہر ہے بھارت کی سرپرستی میں بلوچستان کا امن خراب کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی۔ہفتہ کو جاری بیان میں شاہد رند نے نوشکی میں کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں اور قوم اپنے محافظوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور امن کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔شاہد رند نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں امن، استحکام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *