بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان کے ایک خودکش بمبار سمیت سات دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان کے ایک خودکش بمبار سمیت سات دہشتگرد ہلاک۔ آئی ایس پی آ ر کے مطابق 30اور 31جولائی کی شب نوشکی میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کے دوران فنتہ الہندوستا ن سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے کی نشاندہی کر کے کاروائی کے دوران ایک خودکش بمبار سمیت سات دہشتگردوں کو ہلاک اور اسلحہ اور آئی ای ڈیز کے ذخیرے کو بھی تباہ کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف سینٹائزیشن آپریشن جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فاقی ایپکس کمیٹی کے نیشنل ایکشن پلان کے تحت منظور کردہ وڑن “عزمِ استحکام” کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *