صوبے کے مائننگ ایریا میں مزدوروں کیلئے کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیشہ کان حادثات میں محنت کشوں کے قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

کوئٹہ (این این آئی) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں سورینج میں کوئلہ کان حادثہ کے نتیجے میں درجنوں محنت کشوں کی ہلاکت کو جعلی حکومت اور محکمہ مائنز کی غفلت اور کوتاہی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے مائننگ ایریا میں مزدوروں کیلئے کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیشہ کان حادثات میں محنت کشوں کے قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں بیان میں کہا گیا کہ مائن اونروں کو صرف اپنے فائدے سے غرض ہوتی ہے وہ ایسے اقدامات نہیں کرتے جس سے کان حادثات کے نتیجے میں جانوں کا ضیاع کم سے کم ہوسکیں یہی وجہ ہے کہ سورینج کان حادثے کے نتیجے میں تین درجن مزدوروں کی جانیں چلی گئی۰ بیان میں کان حادثے کے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تمام محنت کشوں کی مغفرت اور انکے پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا مانگی گئی اور مطالبہ کیا کہ حادثہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرکے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *