ضلع پشین کے علاقے یارو میں پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار

کوئٹہ(این این آئی) ضلع پشین کے علاقے یارو میں پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پشین کیپٹن (ر) نوید عالم کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل عظمت شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او پولیس تھانہ یارو نصیب اللہ بادیزئی نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزم کلیم اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو کلو اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرلیا۔ ملزم کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *