Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ (ویب ڈیسک)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ ہم خالی خولی نعروں کی بجائے عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں کشمیر کالونی نواں کلی میں بجلی کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے گا دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی اقدامات اٹھائیں گے ہمارے درواذے عوام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں عوام کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو وہ ہمیں بتائیں ہم حل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے کچھ مفاد پرست لوگ اپنے ذاتی مفادات کیلئے عوام کو استعمال کرتے ہیں عوام انکے بہکاوے میں نہ آئیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز نواں کلی کشمیر کالونی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجتماع سے جہانگیرخان خروٹی،طیبہ ثاقب نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیرکالونی کوئٹہ کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے ہم انفراسٹرکچر،سیکورٹی،بجلی،پانی کی فراہمی سمیت نوجوانوں کوروزگار کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کالونی کی بجلی کیلئے متعلقہ ایس ڈی او اوردیگر عملے کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر کشمیرکالونی کو بجلی کی فراہمی کیلئے تخمینہ لگائیں تاکہ عوام کو اس جدیددورمیں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں جس کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں آج عوام نے جن مسائل کی نشاندہی کی ہے میری کوشش ہوگئی کہ وسائل کے اندررہتے ہوئے انہیں حل کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر اپنے ذاتی مفادات کیلئے لوگوں کو ہمارے خلاف استعمال کرتے ہیں عوام انکے بہکاوے میں نہ آئیں اور اپنے ضمیر کے مطابق فیصلے کریں گے ہم ہرمشکل کی گھڑی میں اپنے عوام کے ساتھ ڈٹ کرکھڑے ہیں اورانشاء اللہ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کشمیر کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں انکی کوشش ہے کہ آزاد جموں و کشمیرکے عوام کو بھی وہ تمام سہولیات فراہم کی جائیں جو پاکستان کے دیگر علاقوں کے عوام کو حاصل ہیں۔سیدال خان ناصر نے کہا کہ میرے آفس کے دروازے عوام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں عوام کسی بھی مسئلے پرمجھ سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں انشاء اللہ کے مسائل کو حل کریں گے۔