تربت میں گاڑی کی ٹکر سے بچی جاں بحق

کوئٹہ(این این آئی) تربت میں گاڑی کی ٹکر سے بچی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو تربت کے علاقے دشت میں چیری کنچتی کے مقام پر تیز رفتار زمباد گاڑی نے نائیدہ نامی بچی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا،مزید کاروائی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *