Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان میں آزاد اورجموں کشمیر عام انتخابات 2026 کے سلسلے میں بلوچستان میں پولنگ کے تمام انتظامات مکمل،کشمیر ویلی ون اور جموں ون کی نشستوں پر پولنگ آج 2اگست کو ہوگی،الیکشن حکام نے پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات بھی جاری کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کشمیر ویلی ون کی نشست کے لئے بلوچستان بھر میں 7 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جہاں مجموعی طور پر 1,174 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ان ووٹرز میں 596 مرد اور 578 خواتین شامل ہیں اسی طرح جموں ون کی نشست کے لئے بلوچستان میں 6 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں اس حلقے میں مجموعی طور پر 182 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جن میں 85 مرد اور 97 خواتین ووٹرز شامل ہیں آزاد جموں و کشمیر کے مہاجرین کے لئے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ان اضلاع میں پشین، قلعہ سیف اللہ، حب، لورالائی، سبی، مستونگ، ژوب اور بارکھان شامل ہیں جہاں ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔