Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

جعفرآباد(این این آئی)ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا با ضابطہ افتتاح کردیا افتتاحی تقریب میں محکمہ صحت کے افسران، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، پولیو ورکرز اور متعلقہ عملے نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو انسداد پولیو مہم، مائیکرو پلان، ٹیموں کی تعیناتی اور حساس علاقوں میں خصوصی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حضور بخش بگٹی بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفراباد خالد خان نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ضلع جعفرآباد کے ہر بچے کو اس موذی مرض سے محفوظ بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مہم کے دوران تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور پولیو ٹیمیں انتہائی ذمہ داری، دیانتداری اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ پانچ سال سے کم عمر کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے انہوں نے کہا کہ مائیکرو پلان پر خصوصی توجہ دی جائے، دور دراز اور دشوار گزار علاقوں تک بھی ٹیموں کی رسائی یقینی بنائی جائے اور خانہ بدوش آبادیوں سمیت ہر گھر تک پہنچ کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مہم کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے، ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے اور کسی بھی شکایت یا کوتاہی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے والدین، علمائے کرام، اساتذہ، قبائلی عمائدین اور سول سوسائٹی سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ صحت سے بھرپور تعاون کریں تاکہ ضلع جعفرآباد کو پولیو سے پاک بنا کر بچوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔