میکسیکو سے 2 کروڑ ڈالرز کی منشیات امریکا لانے کی کوشش ناکام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جس ڈرائیور کو حراست میں لیا ہے وہ ٹرک کا مالک ہے،امریکی میڈیا

میکسیکو سٹی (انڑ نیشنل ڈیسک)میکسیکو سے 2 کروڑ ڈالرز مالیت کی منشیات امریکا لانے کے دوران پکڑی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق میکسیکو سے امریکا میں داخل ہونے والے ایک کمرشل ٹرک کے فرش کے نیچے چھپائی گئی 1000 پانڈ سے زائد کوکین برآمد کر کے ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔حکام کے مطابق کیلیفورنیا اور میکسیکو کو ملانے والے کالیکسیکو پورٹ آف انٹری پر کمرشل ٹرک میں چھپائی گئی کوکین کی مالیت 20 ملین ڈالرز سے زائد ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جس ڈرائیور کو حراست میں لیا ہے وہ ٹرک کا مالک ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق 44 سالہ میکسیکن شہری اور ٹرک میں سوار ہوزے مینوئل لوپیز نامی واحد شخص پر امریکا میں کوکین اسمگل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *