Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی فائرنگ سمیت مختلف و اقعات و حادثات میں ماں بیٹے سمیت سات افراد جانبحق جبکہ دس افراد شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی مین بازار ڈی سی چوک پر تیز رفتار مزدا ٹرک نے موٹر سائیکل پر سوار افراد کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سلمی زوجہ عبدالغفار اور انکا کم سن بیٹا عبدالستار موقع پر ہی جانبحق جبکہ اللہ دتہ اور سلطان احمد شدید زخمی ہوگئے جبکہ مزدا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے میں ہلاک و زخمیوں کو فوری طورپر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا پولیس نے مزدہ ٹرک تحویل میں لیکر تھانہ منتقل کردی پولیس کے مطابق مرنے اور زخمی ہونے والے جکھرانی قبیلے اور میر حسن پیروپل کے رہایشی تھے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں گئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی گئی ادھر نصیرآباد کے علاقے نوتال پولیس تھانے کی حدود گوٹھ صوفی واہ کے مقام پر نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے رحمت اللہ بگٹی اپنے ساتھی سمیت جانبحق ہوگیا واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنے قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی جھل مگسی کے علاقے نیو گوٹھ کے مقام پر مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مگسی قبیلے کے نوجوان قربان علی ولد غلام حسین مگسی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور نعش اپنی تحویل میں لیکر ڈی ایچ کیو گنداواہ منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کردی گئی جبکہ صحبت پور کے قریب آرڈی 238 کے مقام پر گزشتہ روز سے جاری دو قبائل کے درمیان فائرنگ سے دو افراد ہلاک جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے واقعے میں ہلاک اور زخمیوں کو سول اسپتال صحبت پور منتقل کردیا گیا واقعے کے بارے میں مذید تحقیقات مقامی پولیس کر رہی ہے۔