Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

حب(این این آئی) 50 بیڈ سوشل سیکورٹی ہسپتال حب سے سرکاری ادویات کی مبینہ چوری کے معاملے میں ایم ایس سوشل سیکورٹی ہسپتال حب سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق منگل کے روز 50 بیڈ سوشل سیکورٹی ہسپتال حب کی سرکاری ایمبولینس کے ذریعے بھاری مقدار میں سرکاری ادویات حب شہر کے ایک نجی میڈیکل اسٹور پر منتقل کی جا رہی تھیں،اسی دوران صحافیوں کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ اور حب سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ایمبولینس ڈرائیور سے ادویات کی منتقلی سے متعلق قانونی دستاویزات طلب کیں،تاہم وہ کوئی ریکارڈ پیش نہ کر سکا،دوسری جانب نجی میڈیکل اسٹور کے مالک نے مؤقف اختیار کیا کہ سوشل سیکورٹی ہسپتال کی جانب سے ہنگامی صورتحال میں اکثر ادویات ان کے اسٹور سے حاصل کی جاتی ہیں اور مذکورہ ادویات بھی واپس کی جارہی تھیں،تاہم وہ بھی اپنے دعوے کے حق میں کوئی قانونی دستاویز پیش کرنے میں ناکام رہے،پولیس نے موقع سے برآمد ہونے والی ادویات قبضے میں لے کر ایمبولینس ڈرائیور،نجی میڈیکل اسٹور کے مالک اور دیگر ملزمان کو حراست میں لے لیا،جبکہ بعد ازاں ایم ایس سوشل سیکورٹی ہسپتال
اور میڈیکل اسٹور مالک سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا