اپنی گرفتاری کے مطالبے کے باوجود نیویارک جاؤں گا، نیتن یاہومیں اس نفرت پھیلانے والے منتخب عہدیدار کے سامنے سچ بیان کرنے جا رہا ہوں،انٹرویو

تل ابیب (این ین آئی)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہاہے کہ رواں سال ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے میرے خلاف عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی)کے گرفتاری کے وارنٹ پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے اس کے باوجود میں نیویارک جاؤں گا۔اسرائیلی وزیرِ اعظم نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں نیو یارک جا رہا ہوں، میں یقینا وہاں جاؤں گا، میں اس نفرت پھیلانے والے منتخب عہدیدار کے سامنے سچ بیان کرنے جا رہا ہوں۔انہوں نے ظہران ممدانی پر الزام عائد کیا کہ وہ نیویارک کے شہریوں میں تقسیم پیدا کر رہے ہیں اور یہودی باشندوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، میرا مطلب ہے کیا ہم 1930 کی دہائی میں جی رہے ہیں؟ یہ کیا ہو رہا ہے؟ اتنی نفرت، اتنے جھوٹ؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *