کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر چاول کے دو ٹرکوں کو لوٹ لیا گیا

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر چاول کے دو ٹرکوں کو لوٹ لیا گیا۔ پولیس کے مطابق منگل کو ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں گوڈین کے مقام پر کوئٹہ تفتان این 40شاہراہ پر مسلح افراد نے چاول سے لدے دو ٹرکوں کو روک کر ان سے چاول لوٹ لیے اور فرار ہوگئے۔واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے مزید تحقیقات شروع کردیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *