ایرانی وزیرِ خارجہ کا سعودی و عمانی وزرائے خارجہ سے رابطہ

تہران (این این آئی)ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب اور عمان کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔ٹیلی فونک گفتگو میں آبنائے ہرمز کی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق عباس عراقچی نے تازہ ترین دو طرفہ اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ گفتگو کی۔عباس عراقچی نے خطے میں استحکام قائم کرنے کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *