بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے قومی شاہراہوں پر سفر کرنا مشکل ہوگیا ہے،حکومت کی رٹ کہیں نظرنہیں آرہی ہے،لالہ یوسف خلجی

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال روز بروز خراب ہوتی جارہی ہے آئے قومی شاہراہوں پربے گناہ مسافروں کودہشت گردی کا نشانہ بنایاجاتا ہے اورتاجروں کی سامان سے لوڈ گاڑیاں چھینی اور نذر آتش کی جارہی ہیں جس سے عوام میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے سیاسی جماعتوں کے قائدین،صوبائی وزراء،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے اگر صوبے میں امن وا مان کے قیام کیلئے اپنا مثبت کردار ادا نہیں کیا تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالہ یوسف خلجی نے کہا ہے کہ اسوقت بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے قومی شاہراہوں پر سفر کرنا مشکل ہوگیا ہے اور دن دیہاڑے شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایاجارہا ہے اور حکومت کی رٹ کہیں نظرنہیں آرہی ہے وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے صرف اور صرف اخباری بیانات تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر لوگوں کو اغواء اور شہید کرنا روز کا معمول بن گیا ہے اور تاجروں کی سامان سے لوڈ گاڑیاں چھینی اور نذرآتش کی جارہی ہیں جس سے تاجروں کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکومت عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو اسے اقتدار میں رہنے کا بھی کوئی حق حاصل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن وا مان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے لوگ دوسرے صوبوں کو نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین،صوبائی وزراء،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنی کرسیاں بچانے کی بجائے عوام کے جان و مال کے لئے اپنا کرداراد ا کریں بصورت دیگر آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *