مسلسل پانچ میڈن اوورز میں پانچ وکٹیں، ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم

جمیکا (سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے آل راونڈر جسٹن گریوز نے پاکستان کے خلاف ٹراو با میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق 32 سالہ گریوز ریکارڈ شدہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں مسلسل پانچ میڈن اوورز میں وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔انہوں نے 27 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آو ٹ کیا جو ان کے ٹیسٹ کیریئر میں پہلا موقع ہے جب انہوں نے ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہوں۔پاکستان ایک مرحلے پر 244 رنز پر صرف تین وکٹوں کے نقصان پر مضبوط پوزیشن میں تھا اور شان مسعود 109 رنز بنا چکے تھے۔ تاہم گریوز نے پہلے شان مسعود کی اہم وکٹ حاصل کی پھر بغیر کوئی رن دئیے عامر جمال، علی عثمان، محمد رضوان اور وقفے کے بعد محمد عباس کو آو ¿ٹ کر کے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔بظاہر مضبوط پوزیشن میں نظر آنے والی پاکستان کی پوری ٹیم 282 رنز پر آو ¿ٹ ہوگئی اور پہلی اننگز میں 29 رنز کے خسارے میں رہی۔میچ کے بعد جسٹن گریوز نے کہا کہ کپتان روسٹن چیز نے انہیں نظم و ضبط کے ساتھ بولنگ جاری رکھنے کا مشورہ دیا تھا جس کا انہیں بھرپور فائدہ ملا۔تیسرے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنا لیے تھے اور اسے مجموعی طور پر 155 رنز کی برتری حاصل تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *