مقبوضہ جموں وکشمیرمیں 1017 سیلاب زدہ مقامات کی نشاندہی654 گاؤں غیر محفوظ قراردیے گئے ہیں جہاں تقریباً 7.22 لاکھ افراد خطرے سے دوچار ہے

سرینگر(این این آئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرکاری اعداد و شمار سے ایسے 1,017 مقامات کی نشاندہی ہوئی ہے جہاں سیلاب آنے کا سب سے زیادہ خطرہ ہے اوران علاقوں میں مقیم 10 لاکھ سے زائدافراد خطرے سے دوچار ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میں 654 گاؤں غیر محفوظ قراردیے گئے ہیں جہاں تقریباً 7.22 لاکھ افراد خطرے سے دوچار ہے۔ باقی 363 خطرناک مقامات جموں خطے کے 10 اضلاع میں پائے جاتے ہیں۔حکام کی طرف سے تیاری کے دعوؤں کے باوجود ان علاقوں کے رہائشی سیلاب سے بچاؤ کے واضح اقدامات کے فقدان کی شکایت کرتے ہیں۔حکام پشتوں کو مضبوط کرنے، آبی ذخائرکی صفائی کرنے اور خطرے سے دوچار لوگوں کے لیے بروقت امداد کو یقینی بنانے کے حوالے سے مسلسل بے حسی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *